بلوچستان میں کانگو کیسز میں اضافہ ، رواں سال 32 کیس رپورٹ

Published On 20 September,2024 12:13 pm

کوئٹہ : (ویب ڈیسک ) بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، رواں سال کانگو کے 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 8 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ صحت کے حکام کاکہنا ہے کہ متاثرہ افراد کا تعلق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، لورالائی،قلعہ سیف اللّٰہ اور پشین سے ہے۔

صوبے کے 36 میں سے 35 اضلاع میں تو اس وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کی سہولت ہی میسر نہیں ہے۔

تمام مریضوں کو علاج کی غرض سے فاطمہ ہسپتال کوئٹہ لایا جاتا ہے لیکن یہاں بھی اس بیماری کے لیے باقاعدہ علاج اور مخصوص ادویات کی عدم دستیابی کی شکایت عام ہے۔