' کوئی مل گیا' میں 'جادو' کا کردار کس مشہور اداکار نے ادا کیا؟

Published On 23 Jan 2018 06:11 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی کامیاب فلم ’کوئی مل گیا‘ میں دوسرے سیارے سے آنے والے ایلین ’جادو‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا راز کھل گیا۔

 بالی ووڈ میں آج تک بچوں کے لیے بے شمار فلمیں بنیں لیکن ان میں سے چند ایک ایسی ہیں جنہیں صرف بچوں نے ہی پسند نہیں کیا بلکہ ان کا شمار آج تک ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ فلموں میں ہوتا ہے اور ایسی ہی ایک فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انڈسٹری میں اپنے ڈانس اور ایکشن سے شہرت پانے والے اداکار ہریتھک روشن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم میں اداکارہ ریکھا نے بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ہرتیک روشن نے اس فلم میں ایک ذہنی طور پر معذور بچے کا کردار ادا کیا تھا تاہم اصل شہرت جادو کے کردار کو ملی، جو فلمی حلقوں سمیت مداحوں میں بھی بے پناہ مقبول ہوا۔

جادو ایک دوسرے سیارے سے زمین پر آبسا اور اس کی ہرتیک سے گہری دوستی ہو گئی، جادو نے اپنی خاص صلاحیتوں کی بدولت ہرتیک کو کچھ طاقتیں دیں جس کی بدولت روہت(ہرتیک روشن) کی زندگی میں ایک انقلاب آگیا اور وہ پہلے سے زیادہ طاقت ور اور ذہین بن گیا۔

تاہم جادو کا کردار کس نے ادا کیا، یہ 11 سال تک معمہ بنا رہا، اس اداکار کا نام اندارا وداھان پروہت تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کوئی مل گیا‘ میں جادو کا کردار اداکار اندراودان پروہٹ نے ادا کیا جب کہ فلم کے ہدایت کار راکیش روشن نے اس بات کو مداحوں سے پوشید رکھا مگر کچھ عرصہ قبل فلم کی تصاویر لیک ہونے سے یہ راز افشا ہوا۔

 

اندارا وداھان پروہت کی 2014 میں موت واقع ہو گئی تاہم وہ اس کردار کی صورت میں ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے۔

 

اندارا وداھان پروہت اس سے قبل سب ٹی کے مشہور شو بال ویر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔