ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور مشن امپاسبل 6 کا ٹریلر ریلیز

Published On 06 Feb 2018 04:58 PM 

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اداکار ٹام کروز کی فلم مشن امپاسبل فال آؤٹ کا ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

شائقیِ سینما اور ٹام کروز کے مداحوں کو مشن امپاسبل سیریز کے چھٹے حصے کا بے تابی سے انتظار ہے۔ فلم میکرز نے فلم بینوں کے لیے مشن امپاسبل 6 فال آؤٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔ ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور اس ٹریلر میں ٹام کروز اپنے کردار کی بلندیوں پر نظر آ رہے ہیں۔

مشن امپاسبل 6 فال آؤٹ کا ریلیز کیا گیا پہلا ٹریلر تقریباً دو منٹ کا ہے، جسے دیکھ کر ٹام کروز کے مداحوں کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔ فلم ساز کرسٹوفر مک کوری کی فلم مشن امپاسبل فال آؤٹ کی دیگر کاسٹ میں رابیکا فرگوسن، سائمن پیگ، مائیکل موناگن، ہینری کیول اور الیک بیلڈون شامل ہیں۔ مشن امپاسبل کا چھٹا حصہ جولائی میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فلم مشن امپاسبل کے چھٹے حصے کی شوٹنگ کی دوران سٹنٹ کرتے ہوئے اپنا ٹخنہ تڑوا بیٹھے تھے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔