پیئرس بروسنن کی فلم سپننگ مین کا نیا ٹریلر جاری

Published On 11 Feb 2018 06:36 PM 

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) سابق جیمز بانڈ کا کام وہی جاسوسی لیکن روپ نیا، اداکار پیئرس بروسنن کی فلم سپننگ مین کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

اداکار پیئرس بروسنن فلم سپننگ مین میں ایک بار پھر جاسوسی کرتے نظر آئیں گے۔ بروسنن نے فلم میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے جو نفسیات کے ایک پروفیسر کی بیٹی کے غائب ہو جانے کے معاملے کی تفتیش کرتا ہے۔

اداکار گائے پیرس اور اوڈیا رش نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم اپریل میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔