فلم انکریڈبل ٹو کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Published On 15 Feb 2018 11:06 AM 

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) اینی میٹڈ سپر ہیروز ایک بار پھر دنیا کو بچانے کے لیے کو تیار ہیں۔ تھری ڈی کمپیوٹرائز فلم انکریڈبل ٹو کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

براڈ برڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم انکریڈبل ٹو 2004ء میں بننے والی سپرہٹ فلم کا سیکوئل ہے۔ نئی فلم کی کہانی میں مسٹر انکریڈبل جیک جیک کا خیال رکھتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ایلاسٹ گرل دنیا کو دشمن سے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم میں اداکار سیموئل ایل جیکسن، صوفیا بش اور ہولی ہنٹر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلم انکریڈبل ٹو 15 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔