شان ژانگ اور ایلس ٹیمپرلی کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر ماڈلز کی کیٹ واک ، ملبوسات میں قوس و قزح کے رنگ نمایاں رہے
لندن (دنیا نیوز ) لندن فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، چینی نژاد برطانوی ڈیزائنر ہوئی شان ژانگ اور ایلس ٹیمپرلی نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔ لندن فیشن ویک میں برطانوی ڈیزائنروں نے اپنے ملبوسات پیش کئے۔ چینی نژاد برطانوی ڈیزائنر ہوئی شان ژانگ کے موسم سرما کے ملبوسات میں سیاہ رنگ اور چمڑے کا استعمال نمایاں رہا۔
انہوں نے اپنے شو کو بلیک رومانس کا نام دیا ہے، انہوں نے اپنے شو کے لئے ایک قدیم عمارت کا انتخاب کیا تھا اور ماڈلز نے سیڑھیوں کو بھی ریمپ کے طور پر استعمال کیا۔ جہاں ہوئی شان کے ملبوسات میں سیاہ رنگ نمایاں رہا وہیں ڈیزائنر ایلس ٹیمپرلی کے موسم سرما کے ملبوسات میں قوس و قزح کے رنگ دکھائی دیئے۔