آسکر تقریب میں سری دیوی ، ششی کپور کو بھی خراج عقیدت

Published On 05 Mar 2018 10:55 AM 

امریکی گلوکار ایڈی ویڈر نے دنیا سے رخصت ہونیوالے فنکاروں کی یاد میں گیت گا کر انہیں خراج عقیدت ہیش کیا

لاس اینجلس (دنیا نیوز ) لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور ششی کپور کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آسکر ایوارڈ کے دوران ہالی اور بالی ووڈ کے آنجہانی اداکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جن میں بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور اداکار ششی کپور بھی شامل تھے۔

امریکی گلوکار ایڈی ویڈر نے آنجہانی فنکاروں کو گیت گا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ جیمز بونڈ سٹار راجر مور، اداکار میری گولڈ برگ ،جان ہرڈ اور جان جانسن کو بھی آسکر کی ان میموریم میں شامل تھے۔