لاہور: (ویب ڈیسک ) اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک نے سیاسی کامیڈی گیت "یہ کیا بات ہوئی ہے" ریلیز کردیا۔
وینا ملک اور اسد خٹک نے اس ویڈیو گانے کی لانچنگ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ پروجیکٹ ایک سال سے شروع تھا اس کو ریلیز کرنے میں تاخیر ہوئی ہے لیکن یہ وقت اور سیاسی حالات کی پوری طرح سے عکاسی کرتا ہے۔
وینا ملک نے کہا کہ اگر آپ کسی مسئلے کو اجاگر کرنا چاہیں تو مزاح کا سہارا لے کر آپ اپنی بات کو بہتر طور سے بیان کرسکتے ہیں، اور سخت سے سخت بات بھی ہلکے پھلکے انداز میں ہوسکتی ہے۔ اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے اس گیت میں سیاستدانوں کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی گئی ہے۔
اس گانے کو وینا ملک اور اسد خٹک نے ناصرف گایا ہے بلکہ وینا ملک اور اسد خٹک مختلف سیاستدانوں کے روپ میں بھی نظر آئے ہیں۔ اسد نے اس میں جو ڈانس کیا ہے وہ کسی کوریوگرافر کی مدد کے بغیر کیا ہے۔ واضح رہے کہ وینا ملک اس ویڈیو گانے کی پروڈیوسربھی ہیں۔