ایوارڈ سرکاری عشائیے کے دوران چوری کیا گیا، پولیس نے ٹیری برائنٹ نامی شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایوارڈ برآمد کر لیا
لاس اینجلس (دنیا نیوز ) لاس اینجلس میں بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیتنے والی فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ چوری ہوگیا، چور کو گرفتار جبکہ اداکارہ کو ایوارڈ لوٹا دیا گیا۔ اداکارہ فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ سرکاری عشائیے کے دوران چوری ہوا۔
لاس اینجلس پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایوارڈ کے کھو جانے کے بعد ٹیری برائنٹ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، ایوارڈ اداکارہ کو لوٹا دیا گیا۔ آسکرز کے بعد سرکاری عشائیے کے دوران ایوارڈ چوری کرنے والے برائنٹ کے پاس شرکت کا دعوت نامہ موجود تھا۔ 47 سالہ شخص کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فرانسیس میکڈورمینڈ نے فلم "تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری" کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔