جیتندر کے خلاف زیادتی کے الزام میں ایف آئی آر درج

Published On 07 Mar 2018 03:51 PM 

اداکار کی کزن کا کہنا ہے کہ جیتندر نے انہیں 47 سال قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ

ممبئی (دنیا نیوز ) بھارتی شہر شملہ کی پولیس نے بالی ووڈ اداکار جیتندر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، اداکار پر ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ بالی ووڈ کے 75 سالہ اداکار جیتندر پر ان کی کزن نے 47 سال بعد جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ کزن کی رپورٹ پر جیتندر کے خلاف شملہ میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جس میں ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ متاثرہ خاتون مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کے علاوہ کیس کے متعلق ثبوت بھی پیش کریں گی۔ ماضی کے مشہور اداکار جیتندر پروڈیوسر ایکتا کپور اور اداکار تشار کپور کے والد ہیں۔