''بجرنگی بھائی جان'' نے چین میں سو کروڑ کا بزنس کر لیا

Published On 09 Mar 2018 01:58 PM 

فلم دو مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی ، اب تک ایک سو سترہ کروڑ کا بزنس کر چکی ہے

بیجنگ (دنیا نیوز ) بالی ووڈ کے   بجرنگی بھائی جان  کی چین میں دھوم مچ گئی، سلمان خان کی فلم سو کروڑ روپے کما چکی، یہ چوتھی بھارتی فلم ہے جس نے چین میں سو کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ سلمان خان کی   بجرنگی بھائی جان   نے چین میں دھوم مچا دی۔

فلم دو مارچ کو   لینٹرن فیسٹول   کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب تک ایک سو سترہ کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم   بجرنگی بھائی جان   سے پہلے عامر خان کی فلمیں چین میں دھوم مچا چکی ہیں ان میں پی کے، دنگل اور سیکرٹ سپر سٹار شامل ہیں۔