لاہور (دنیا نیوز ) گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار کینی ویسٹ تقریباً ایک برس بعد میڈیا پر آگئے، سوشل میڈیا ویب سائٹ پر متنازعہ پیغامات اور انٹرویوز پر تنقید کا سامنا ہے۔
چالیس سالہ کینی ویسٹ نے حال ہی میں انٹرویوز اور متنازعہ ٹویٹس کی ہیں، انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ایک ناممکن کام کیا۔
ایک انٹرویو میں غلامی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اپنی کمزوری کی وجہ سے وہ غلام بنے۔ انہوں نے اپنے بارے میں بھی ٹویٹ کیں اور بتایا کی وہ افیون کے عادی ہو گئے تھے لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔