فلم '' ریمپیج کا پریمیئر ، فلمی ستاروں کی بھرپور شرکت

Last Updated On 12 April,2018 10:28 am

اپنے ماضی کو منظر عام پر لانے کے بعد عوام کی جانب سے غیر معمولی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا :ڈیون جانسن

لندن (دنیا نیوز ) لندن میں ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن ایکشن فلم"ریمپیج"کا پریمئیر ہوا جس میں ایکشن ہیرو ڈیون جانسن سمیت دیگر کاسٹ شریک ہوئی۔ اداکار ڈیون جانسن المعروف"دی راک"نے پریمئیر کے موقع پر کہا کہ اپنا ماضی منظر عام پر لانے پر انہیں غیر معمولی ردعمل ملا۔ اداکار نے بیان دیا تھا کہ ماضی میں انہیں شدید ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔ "دی راک" کی کو سٹار نومی ہیرس نے بھی ان کے فیصلے کو سراہا۔

فلم    ریمپیج    80 کی دہائی میں کھیلی جانے والی ایک ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے ماہرِ حیوانیات کے گِرد گھوم رہی ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلاؤں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے۔ فلم    ریمپیج   کل سینما گھروں کی زینت بنے گی۔