بریڈ پٹ اور نیری اوکس مین کی دوستی کے چرچے

Last Updated On 10 April,2018 03:47 pm

دونوں کے درمیان ملاقات میسا چیوسٹس انسٹیٹیوٹ میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی، نومبر میں دونوں کی پہلی تصویر منظر عام پر آئی تھی

نیویارک (دنیا نیوز ) ہالی ووڈ سٹار بریڈ پٹ آخرکار سابق اہلیہ انجلینا جولی کو بھلانے میں کامیاب ہو گئے، اداکار کے پروفیسر نیری اوکس مین سے دوستی کے چرچے ہونے لگے۔

بارہ برس کی رفاقت کے بعد بریڈ پٹ سابق اہلیہ انجلینا جولی کی جانب سے اگست دو ہزار سولہ میں طلاق کی درخواست کے بعد اکیلے ہو گئے تھے۔ ایک برس کی تنہائی کے بعد اب ان کی زندگی میں ماہر تعمیرات اور میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پروفیسر نیری اوکس مین آئی ہیں۔

دونوں کی دوستی کے چرچے گزشتہ برس ہونے لگے جب بریڈ نے انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ برس اٹھائیس نومبر کو ان کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر آئی، نیری اوکلاہوما کی رہنے والی ہیں اور بیالیس برس کی ہیں۔