سائنس فکشن فلم ''دی میگ'' کا نیا ٹریلر ریلیز ہوگیا

Last Updated On 10 April,2018 11:08 am

ایکشن مناظر سے بھرپور سائنس فکشن فلم سمندر میں ڈوبنے والی آبدوز کے اندر پھنسے ہوئے افراد کے متعلق ہے

لاہور (دنیا نیوز ) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم"دی میگ    کا نیا ٹریلر آگیا، فلم دس اگست کو ریلیز ہوگی۔

جان ٹرٹل ٹاب کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سمندرمیں ڈوبنے والی آبدوز میں پھنسے افراد کی کہانی ہے جنہیں بچانے والے ریسکیو اہلکار کو ستر فٹ لمبی شارک کا مقابلہ بھی کرنا پڑتا ہے۔

سائنس فکشن فلم میں روبی روز ، جیسن سٹیتھم اور رین ولسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم"The Meg"دس اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔