لاہور (دنیا نیوز ) سپرہیرو کے گرد گھومتی فلم پیسیفک رم اپ رائزنگ نے پانچ ہفتے کے بعد بلیک پینتھر سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ امریکی باکس آفس پر کمائی کی دوڑ میں شیری لیک نومز بھی شامل ہے۔ دنیا کو بچانے والے سپر ہیرو کی فلم پیسیفک رم اپ رائزنگ امریکی باکس آفس پر چھا گئی۔
ایکشن سے بھرپور فلم نے پہلے ہفتے دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔ پانچ ہفتے تک راج کرنے والی فلم بلیک پینتھر دوسری پوزیشن پر جا پہنچی ہے۔ میوزک سٹار پر بنی فلم آئی کین اونلی امیجن کمائی کی دوڑ میں تیسرے اور شیری لیک نومز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔