ہالی ووڈ فلم ''ایڈرفٹ'' کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Last Updated On 15 March,2018 10:38 am

لاہور (دنیا نیوز ) سمندر کی سیر کو نکلنے والا جوڑا خطرناک طوفان کی زد میں آگیا، سچے واقعے پر بنی ہالی وڈ فلم "Adrift" کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ بالٹاسر کورماکور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 1983 میں پیش آنے والے سچے واقعے کی ہے،، جب سمندر کی سیر کو نکلنے والا جوڑا سمندری طوفان کی زد میں آجاتا ہے۔

طوفان سے کشتی تباہ جبکہ مرد کو شدید زخم آتے ہیں، خاتون اپنے ساتھی کو بحفاظت ساحل پر پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، فلم Adrift یکم جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔