لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بنگال سے تعلق رکھنے والی اسٹیج اداکارہ کوبرا سانپ کے ڈسنے سے جانبحق ہو گئیں۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جن اداکارہ کلدشی مونڈل ہنس آباد میں "سانپوں کی دیوی" کا کردار نبھا رہیں تھیں۔ ان کے کردار کے پیش نظر پرفارمنس کیلئے مصنوعی سانپوں کی بجائے دو حقیقی سانپ فراہم کیے گئے جس میں سے ایک کے ڈسنے سے یہ حادثہ پیش آیا، مقامی میڈیا کے مطابق انہیں علاج کیلئے بر وقت ہسپتال نہیں پہنچایا جاسکا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی، موقع پر موجود ڈاکڑ نے 4 گھنٹوں تک علاج کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔ ان کے تھیٹر کے کچھ ساتھی پرفارمرز کو بھی قتل کے شبے میں حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
واقعہ پر ریاستی وزیر بینوئے برمن کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو ہسپتال پہنچا کر ان کی جان بچائی جا سکتی تھی، تاہم لاپرواہی برتی گئی، حقیقی سانپوں سے پرفارم کرنا بھی جرم ہے۔