پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کی ساکھ بحال کرنے کے لیے پرعزم

Last Updated On 14 May,2018 05:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لیے جونیئر سطح پر کام شروع کردیا، کراچی کے عبدالستارایدھی ہاکی سٹیڈیم میں ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

دنیا بھر میں پاکستان ہاکی کے پھر سے جھنڈے گاڑنے کا مشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر سطح پر کام شروع کردیا۔ عبدالستارایدھی ہاکی سٹیڈیم میں ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کا پریکٹس کیمپ جاری ہے۔ قومی سینئر ٹیم کا بیک اپ اور جونیئرایونٹس میں پاکستان کو فتوحات دلانا کیمپ کمانڈر کامران اشرف اور قمر ابراہیم کا مقصد ہے، کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کمر کس لی ہے، کہتے ہیں کیمپ میں صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

پریکٹس کیمپ کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کرنے کے لیے اسلام آباد میں خصوصی سیشن ہوگا۔