کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینٹرل جیل کراچی کا تفصیلی دورہ کاٹ، کچن، ہسپتال اورقیدیوں کی بیرکوں میں گئے، کھانا کھا کر چیک کیا اور قیدیوں کی شکایات بھی سنیں۔ چیف جسٹس نےجیل حکام سے سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رپورٹ طلب کر لی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے سینٹرل جیل کے دورے کے دوران قیدیوں نے شکایت کی کہ سزائیں پوری ہونے کے باوجو د رہا نہیں کیا جاتا، چیج جسٹس نے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا، قیدیوں کے لئے تیار کھانا کھایا اور اسکے معیار کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس قیدیوں کی بارکوں میں گئے، ان کے مسائل سنا اور جیل کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سزائیں کاٹے والے قیدیوں کی رپورٹ طلب کر لی تاہم مجموعی طور پر جیل کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔