اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار 14 مئی کو عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد چیف جسٹس چین جائیں گے جہاں وہ عالمی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان 13 روزہ سرکاری دورے پر 14 مئی کو بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں ثاقب نثار روس میں ہونے والی عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کریں گے، دوسرے مرحلے میں چیف جسٹس روس سے چین جائیں گے جہاں عالمی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔