فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی روس پہنچ گئی

Last Updated On 01 May,2018 06:00 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی میزبان دیس روس پہنچ گئی، میگا ایونٹ 14جون سے شروع ہوگا۔ جرمنی کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔

فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کا عالمی سفر ختم، طلائی ٹرافی دنیا بھر کے سفر کے بعد میزبان ملک روس پہنچ گئی۔ سینکڑوں شائقین نے ورلڈ کپ ٹرافی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نمائشی فٹبال میچ بھی کھیلا گیا۔ ٹرافی کی نمائش روس کے چوبیس شہروں میں کی جائے گی۔

فٹبال کے عالمی مقابلے 14 جون سے شروع ہوں گے۔

 

برازیل میں ہونے والا دوہزار چودہ کا عالمی کپ جرمنی کی ٹیم نے جیتا تھا۔