'چیف جسٹس خیبر پختونخوا کا دوسرے صوبوں سے موازنہ ضرور کریں'

Last Updated On 07 May,2018 09:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے چیف جسٹس کو خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں دورہ پر ویلکم کرتے ہیں، اب ایگزیکٹو کے کام بھی چیف جسٹس کو کرنا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت جس ڈاکٹر کے خلاف ایکشن لیتی ہے وہ حکم امتناع لے آتا ہے۔

چیف جسٹس کے خیبر پختونخوا کے دورے سے قبل تحریکِ انصاف کی پیش بندی، عمران خان صوبائی حکومت کے دفاع میں خود سامنے آ گئے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران چیف جسٹس کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں جو کام ہم نے کئے، آج تک کوئی حکومت نہیں کر سکی۔

چیئرمینِ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے تعلیم صحت اور پولیس کے نظام میں بہترین اصلاحات کیں، مگر شہباز شریف کی طرح تشہیر پر اربوں روپے نہیں لگائے۔ عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس صحت کے معاملات پر بیشک غیر جانبدار ماہرین کی کمیٹی بنا دیں، مگر کے پی کا دوسرے صوبوں سے موازنہ ضرور کریں۔