اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی تصدیق تک اپنی تنخواہ لینے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سیکرٹری خزانہ عارف خان سے استفسار کیا کہ کیا تمام معصوم ملازمین کو تنخواہ مل گئی؟ سیکرٹری خزانہ نے بتایا چھ لاکھ چھپن ہزار ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں، معاملہ کی مکمل تصدیق کے لئے تین دن کی مہلت دی جائے۔
چیف جسٹس نے سیکرٹری خزانہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملک کے ملازمین کو پہلے تنخواہ ادا کریں، صدر اور وزیرِاعظم کو تنخواہیں دیدیں لیکن ملازمین کو مکمل ادائیگیاں ہونے تک چیف جسٹس کو تنخواہ نہ دی جائے، کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہو گی۔