چیف جسٹس کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، وارڈز کا معائنہ

Last Updated On 28 April,2018 10:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کی مختلف وارڈز کا دوہ کیا، خواتین مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہسپتال کو کوئی پاگل خانہ نہیں کہے گا جو کارکردگی ہے ابھی نظر آجائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان کے دورہ کے موقع پر خواتین مریضوں نے شکوہ کیا کہ ہمارے ساتھ بہت برا سلوک ہوتا ہے، ہمیں ادویات بھی نہیں ملتیں اور نہ ہی ٹھیک علاج ٹھیک ہوتا ہے۔ جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا آپکے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی، مریضوں کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ایم ایس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مجھے اپنا کچن دکھائیے دیکھتا ہوں کہ کیا انتظامات ہیں، میں نے ہر وارڈ اور ہر شعبے کا دورہ کرنا ہے، آپ پریشان نہ ہوں، جو آپکی کارگردگی ہے وہ بھی ابھی نظر آ جائے گی۔