ترقی کا راستہ روکنے والوں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا: شہباز شریف

Last Updated On 27 April,2018 05:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے کراچی کو کرچی، پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے اورنج لائن ٹرین کو روکنے کی کوشش کی، لاہوروالو! ترقی کا راستہ روکنے والوں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:مخالفین نے قوم کا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا: شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیب جتنی مرضی کھوج لگائے، ہم حاضر ہیں، اگر ایک پیسے کی بھی کرپشن ملی تو آپ کا ہاتھ میرا گریبان ہوگا، نظام کو بدلنے کیلئے اپنی صحت بھی داؤ پر لگا دی۔ انہوں نے کہا ہم نے پنجاب میں کرپشن کو پکڑا، قوم کے کئی سو ارب بچائے، قوم فیصلہ کریگی کون دھرنا اور تخریبی سیاست کرنیوالے ہیں اور کون کراچی کو کرچی کرچی کرنیوالے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا زرداری اور نیازی مل چکے ہیں، یوٹرن اور الزام خان کہتے ہیں کے پی کی حالت بدل دی، لیکن پشاور میں 5 سال میں ایک نیا ہسپتال نہیں بنا۔ انہوں نے کہا پورے پنجاب میں ہسپتالوں کا جال بچھایا ہے، اب مریض کہیں دور جانے کے بجائے اپنے علاقے میں علاج کر اسکیں گے، ہمارے مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔