لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے سیاسی مخالفین نے قوم کا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوس کیا، دونوں جماعتوں کی قیادت نے منفی سیاست کے کلچر کو پروان چڑھایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا عوام پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی تخریبی سیاست سے متنفر ہوچکے، 5 سال بعد بھی ن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا۔