لاہور: (روزنامہ دنیا) الیکشن کمیشن نے لاہور کی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے اعتراضات سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کی قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں تبدیلی کر دی گئی۔ این اے 124، 126، 127، 128، 129، 130، 132، 133، 134، 135 اور 136 میں تبدیلی کی گئی۔ جبکہ این اے 123، 125 اور 131 میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
لاہور کے صوبائی اسمبلی کے 28 حلقوں میں تبدیلی کی گئی۔ پی پی 146 تا 173 کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی۔ پی پی 144 اور پی پی 145 کی حلقہ بندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔