لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ نے منشیات سمگل کرنے میں ملوث غیر ملکی خاتون ٹریسا پر فردِ جرم عائد کر دی۔ کمرہ عدالت میں خاتون نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزمہ کے خلاف گواہان کو طلب کر لیا۔
منشیات کی سمگلنگ میں ملوث غیر ملکی خاتون کے خلاف کیس کی سماعت لاہور کی سیشن عدالت میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت ملزمہ ٹریسا نے اپنے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات کو مسترد کتے ہوئے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ تاہم عدالت نے ملزمہ پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔
یادر ہے کہ غیر ملکی ملزمہ ٹریسا پر لاہور ائیرپورٹ سے بیرونِ ملک ہیروئن سمگل کرنے کا الزام ہے۔ ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے چالان سیشن کورٹ میں دائر کیا تھا۔