سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ تھانہ اگوکی کے علاقے جلیانوالہ میں با اثر افراد نے اپنی عدالت لگا کر خاتون پر تشدد کرنے کے بعد بال کاٹ دیے۔
سیالکوٹ تھانہ اگوکی کے علاقہ جلیانوالہ میں 6 با اثر ملزمان نادیہ نامی خاتون کے گھر قبضہ کی نیت سے داخل ہو گے۔ خاتون کی مزاخمت پر گھر کا مرکزی دروازہ کھول کر تشدد کیا اور گالیاں دیں۔ ملزمان نے خاتون کے ہاتھ اور پاؤں باندھ کر سر کے بال کاٹ دیے اور نیم برہنہ کر کے گھر سے باہر نکال دیا۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ با اثر ملزمان اس سے مکان چھیننا چاہتے ہیں۔پولیس نے نادیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔