مرید کے میں فائرنگ، تین سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

Last Updated On 23 April,2018 09:44 pm

مرید کے: (دنیا نیوز) مرید کے کی آبادی ہدوکی تار بازار میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں تین سگے بھائی، بھتیجا اور ایک دوست شامل ہیں۔ ڈی ایس پی مرید کے نواز سیال نے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ مخالف بٹ گروپ کی فائرنگ سے دوسری پارٹی کے پانچ افراد جاں بحق ہوئے اور ملزمان فرار ہو گئے۔

واضع رہے دیرینہ دشمنی میں بٹ گروپ پہلے بھی درجن سے زائد افراد قتل کر چکا ہے جبکہ اس کے بھی درجن سے زائد افراد قتل ہو چکے ہیں۔ مقتولین کے اہل خانہ کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں چیخ و پکار سے درو دیوار ہل گئے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔