مقتولہ صائمہ کی آج شادی تھی، بھائی نے سرخ جوڑا پہنانے کی بجائے سرخ خون میں نہلا دیا
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا، گوجرانوالہ کی صائمہ نے آج پیا گھر سدھارنا تھا، جس کی ضد پر شادی محلےدار سے طے پائی مگر چھوٹا بھائی مخالف تھا۔
مدوخیل میں بھائی نے بہن کو اپنی پسند کی شادی پر جان سے مار ڈالا۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کی رہائشی صائمہ محلے دار عامر سے شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اسکے والدین نے رشتہ طے کر دیا اور آج صائمہ نے پیا گھر سدھارنا تھا۔ چھوٹا بھائی اس شادی کے خلاف تھا جس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ بڑے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔