کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے کراچی میں 6 سالہ کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان رحیم اور فقیر محمد بچی کے قتل میں ملوث نکلے ہیں۔
گرفتار ملزم فقیر محمد نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم کا کہنا ہے رابعہ کے والد بقا محمد سے ذاتی رنجش کی بنا پر بچی کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق بقا محمد کی کزن ملزم فقیرمحمد کے بھائی کی سابق بیوی تھی۔
یاد رہے کراچی میں 6 سالہ رابعہ 15 اپریل کو چیز لینے گھر سے گئی جس کے بعد اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ اہلخانہ کے مطابق واقعے کی پولیس کو بھی اطلاع دی گئی تا ہم کچھ روز بعد بچی کی تشدد زدہ لاش منگھو پیرناردرن بائی پاس سے ملی جس کے بعد اہلخانہ اور علاقہ مکین شدید مشتعل ہو گئے۔