حیدر آباد: (دنیا نیوز) سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے چار بچوں کی ماں نوجوان لڑکی دم توڑ گئی۔ ورثا نے شوہر اور جیٹھ پر تشدد کا الزام لگا دیا پولیس نے جیٹھ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق تلک چاڑی کے علاقے میں چار بچوں کی ماں بیس سالہ صبا کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کر دیا جہاں لڑکی کے بھائی اور بہن کی سسرالیوں کے تشدد کی شکایت پر پوسٹ مارٹم کروا گیا۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد واضح ہو گی۔ صبا کی بہن اور بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ صبا کا شوہر اعجاز اور جیٹھ شہزاد اس پر تشدد کرتے تھے، انکا کہنا تھا کہ صبا نے دو دن انہیں فون کر کے جیٹھ اعجاز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی تھی۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے جیٹھ اعجازعلی کو حراست میں لے لیا ہے۔