چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ کے نواحی علاقہ قاضی ہرل میں محبت میں ناکامی پر نوجوان نے خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
چنیوٹ تھانہ رجوعہ کے علاقہ قاضی ہرل میں محبت میں ناکامی پر نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، واقعہ چک نمبر 138 میں محبت میں ناکامی پر پیش آیا۔ نوجوان بابر نے مقتولہ صفیہ بی بی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی، جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ رجوعہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔