صوابی: (روزنامہ دنیا) صوابی کے علاقہ شیوہ اڈا میں نامعلوم افرادنے خواجہ سرائوں کے ڈیرے پرشدید فائرنگ کر کے خان اللہ عرف شینا نامی خواجہ سراکو قتل کر دیا۔ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
صوابی پولیس کا کہنا تھا ملزم موٹر سائیکل پر آئے، تلاش شروع کردی گئی، مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی جس سے تفتیش میں مدد ملے گی۔ مقتول کے د یگرساتھیوں نے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو کٹہر ے میں لایا جائے ۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران صوبے میں تشدد کے مختلف واقعات میں مارے جانے والے خواجہ سراؤں کی تعداد 56 ہو گئی۔