لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں اس سال اب تک کا گرم ترین دن، صوبائی دارلحکومت کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کی نسبت پارے نے ایک قدم اور آگے بڑھا لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی تک بارش کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا، صورتحال یہی رہی تو ماہ اپریل میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔
دوسری جانب محمکہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 13، بارکھان اور خضدار میں 19، گوادر اور پنجگور میں 22، جیونی اور سبی میں 25، قلات میں 11، نوکنڈی اور لسبیلہ میں 23، پسنی میں 24، تربت میں 20 جبکہ ژوب میں 16 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔