لاہور: (دنیا نیوز) 29 اپریل کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لندن سے لاہور پہنچ گئے، آج ممبر سازی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 4 بجے دا تار دربار پرحاضری دیں گے، جس میں وہ ملکی سلامتی کے لئے دعا مانگیں گے۔ داتا دربار حاضری کے بعد عمران خان اندرون لاہور میں ممبرشپ کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ داتار دربار حاضری کے بعد عمران خان بھاٹی گیٹ جائیں گے جہاں وہ استقبالیہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔
عمران خان بھاٹی گیٹ سے شاہ عالم مارکیٹ، موچی گیٹ اور دلی دروازہ بھی جائیں گے جہاں وہ شیرانوالہ گیٹ پر استقبالیہ کیمپوں سے اختتامی خطاب کریں گے۔