کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی، خیرپور میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سید آصف شاہ جیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
سید آصف شاہ جیلانی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقائدہ اعلان آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔ پیر آف رانی پور آصف شاہ جیلانی، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس کریں گے۔
یاد رہے کراچی سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی رمیش کمار بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ رمیش کمار 2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔