پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ضمیر فروخت کرنے والے اراکین کے خلاف کپتان کی فیصلہ کن کارروائی، ووٹ بیچنے والے 20 اراکین کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیے۔
ان اراکین کو پندرہ روز کے اندر اپنا موقف تحریری طور پر جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پرویز خٹک کی سربراہی میں چھ رکنی انضباطی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جس میں عاطف خان، شہرام ترکئی، شہریار آفریدی، شاہ فرمان اور نعیم الحق شامل ہیں۔
تحریکِ انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ تسلی بخش جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں اراکین کو پارٹی سے نکالنے کی حتمی کارروائی کی جائے گی۔