لاہور: (دنیا نیوز) مینار پاکستان کے جلسے سے پہلے لاہوریوں کو وارم اپ کے لئے عمران خان آج لاہور کادورہ کریں گے، نئے انتخابی نعرے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک روز ہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین مینار پاکستان کے جلسے کی کامیابی کے لئے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ عمران خان لاہور پہنچنے کے فوری بعد مقامی ہوٹل میں عام انتخابات کے لئے انتخابی نعرے دو نہیں، ایک کی تقریب رونمائی میں شریک ہوں گے۔
عمران خان مقامی کلب میں سنٹرل پنجاب، ویسٹ پنجاب اور آئی ایس ایف کے الگ الگ اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ عمران خان پارٹی کونسلرز، وویمن، یوتھ کے نمائندوں کے اجلا س کی بھی صدارت کریں گے۔ عمران خان 24 اپریل کو دوبارہ لاہور کا دورہ کریں گے اور پارٹی کی ممبر شپ کیمپوں کا وزٹ کریں گے۔