لاہور: (دنیا نیوز) علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی شدت اختیار کر گئی، گلوکارہ میشا شفیع نے وکلاء کی خدمات حاصل کر لیں۔ گلوکارہ نے نگہت داد اور محمد احمد پنسوتا کی قانونی خدمات حاصل کی ہیں۔ دونوں وکلاء ہراساں کرنے کے کیس میں میشا شفیع کی معاونت کریں گے۔
یاد رہے گزشتہ گلوکار علی ظفر نے شہرت کو نقصان پہنچانے پر میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھیجھوایا گیا تھا۔ علی ظفر کے وکلاء کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانے پر مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل پر میشا شفیع نے بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے گلوکار کی شہرت کو نقصان پہنچا، میشا شفیع نے میڈیا پر ہراساں کرنے کا جھوٹا دعوی کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیج دیا
علی ظفر کے وکلاء نے گلوکارہ سے 2 ہفتے کے اندر میڈیا پر معافی مانگنے یا پھر 10کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔