قومی شناختی کارڈ کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کا حکومت سے نوٹس کا مطالبہ

Last Updated On 25 April,2018 09:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، نادرا نے لمبی لمبی قطاروں کا تو کوئی حل نہ نکالا البتہ قیمتیں بڑھا کر الٹا نئی مصیبت پیدا کر دی۔ شہریوں نے حکومت سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نئے شیڈول کے مطابق نارمل آئی ڈی کارڈ کیلئے ارجنٹ فیس ایک ہزار 150 جبکہ ایگزیکٹو کی 2 ہزار 150روپے مقرر کر دی گئی۔ شناختی کارڈ کی نارمل توسیع 400 روپے، ارجنٹ 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو 2150 میں ہوگی۔ اسی طرح نیا سمارٹ کارڈ 750 ، ارجنٹ 1500 جبکہ ایگزیکٹو 2500 روپے میں جاری ہوگا۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نئے شناختی کارڈ کی نارمل فیس 4250، ارجنٹ 6350 اور ایگزیکٹو 8450 روپے ہو گی جبکہ نئے سمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 4600، ارجنٹ 6700 اور ایگزیکٹو فیس 8800 ہوگی۔