لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں ایف ایس سی کی طالبہ کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا۔ نجی کالج کی طالبہ اغواء نہیں ہوئی، استاد سے پسند کی شادی کر لی۔ پولیس نے دوران تحقیقات بھانڈا پھوڑ دیا۔
لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت سے اغواء ہونے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین، پولیس کے مطابق مقامی نجی کالج میں زیر تعلیم ایف ایس سی کی طالبہ مریم نے مرضی سے گھر چھوڑا۔ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ طالبہ نے اپنے استاد اعجاز سے کر لی۔ دونوں میاں بیوی شادی کے بعد والٹن میں مقیم رہے۔
مریم 18اپریل کو طبیعت کی ناسازی کا بہانہ بنا کر کالج سے نکلی، لیکن گھر نہ پہنچی۔ جس پر پولیس نے والد محمد عاشق کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔