فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) نابینا بچہ کیوں پیدا کیا، خاوند نے اہلیہ کو تشدد کے بعد شیر خوار بیماربیٹا زمین پرپٹخ کر مار ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ فیصل ٹاؤن گلی نمبر 2 پٹھان والا کے رہائشی عبدالرحمن نے اپنی والدہ شریفاں بی بی کے ساتھ مل کر اپنی اہلیہ شمائلہ بی بی کو اس بناء پر تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ نابینا ہے اور بچے کی بیماری کا علاج کروانے کیلئے پیسے مانگتی ہے۔ ماں نے بیٹے کے علاج کے لئے پیسے مانگے تو ملزم عبدالرحمن نے بیٹے کو جھنجوڑتے ہوئے زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی، الائیڈ اسپتال پہنچایا تو بچہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے بچے کی لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ ملزم اور اس کی والدہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔