فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں زمین کے تنازعہ پر بااثر زمینداروں کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر 47 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فیصل آباد کے علاقہ روڈالا میں منگل کے روز زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔ بااثر زمیندارووں نے زمین کے تنازعہ پر ماں بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ 20 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔ ملزم خرم شاہ سمیت اسکے 47 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت 7 دفعات شامل ہیں لیکن پولیس تاحال مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔