تین سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Last Updated On 30 April,2018 12:37 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) ڈیفنس فیز7 ایکسٹینشن میں 3سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی قیوم آباد چوکی کی حدود ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن میں زیر تعمیر بنگلے کے چوکیدار کی 3 سالہ معصوم بچی گل ناز سے زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم مزمل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔ ملزم کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔