ہنگو: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں خاندانی جھگڑے کے باعث 4 افراد کی جان چلی گئی۔ چچا زاد بھائیوں کے مابین فائرنگ میں خاندان کے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
خونی رشتوں میں معمولی لڑائی کا اندوہناک انجام اس وقت ہوا جب چچا زاد بھائیوں میں تلخ کلامی کے دوران نوبت ہاتھا پائی کے بعد فائرنگ تک پہنچ گئی جس کی زد میں آ کر 2 خواتین سمیت 4 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔