کراچی: چور دن دیہاڑے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل لیکر فرار

Last Updated On 30 April,2018 12:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیتوں اور چوروں نے شہریوں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا، کنیز فاطمہ سوسائٹی میں موٹرسائیکل چوری کی وردات میں ملزم دن دیہاڑے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گیا۔

کنیز فاطمہ سوسائٹی میں گھر کے باہر کھڑی بائیک دیکھ کر ہوشیار ملزم پیدل چل کر سڑک کے دوسری جانب آیا اور موٹرسائیکل کے قریب آکر کھڑا ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم پہلے ادھر ادھر دیکھتا رہا اور پھر موقع دیکھتے ہی کام دکھا دیا۔

موٹر سائیکل چور نے لاک توڑا اور بائیک لے کر ذرا آگے نکلا ہی تھا کہ گھبراہٹ میں نیچے گر گیا۔ موٹرسائیکل اٹھاتے ہی پہلے ایک کک ماری
مگر ناکامی ہوئی، پھر دوسری کک پر بائیک اسٹارٹ ہوئی جس کے بعد رانگ وے ہی نو دو گیارہ ہو گیا۔