اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، زخمی شہری کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد میں ایک اور امریکی سفارتکار نے پاکستانی کو کچل دیا، سیکرٹریٹ کے قریب امریکی سفارتکارکی جیپ کی موٹر سائیکل سوار سے ٹکر، جیپ کیو این 734 نے موٹر سائیکل اے ارایم 935 پر سوار شہری کو سیکرٹریٹ چوک کے قریب ٹکر ماری۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا جسے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار نزاکت زخمی ہوا ہے۔ شہری نزاکت موتمر عالم اسلامی میں ملازم ہے۔ شہری کے سر پر چوٹ لگی ہے جس کا علاج جاری ہے۔
پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی سفارتکار نے خود کو گاڑی میں بند کرلیا ہے۔ گاڑی امریکی سفارتخانے کا سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس چلارہا تھا۔